وزیراعظم 18ستمبرکو پیش ہونگے عدالتی حکم مانیں گےکائرہ
کسی کو انتخابات چرانے نہیں دینگے، دھاندلی نہیں ہوسکتی، خطاب، میڈیاسے گفتگو
وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم 18 ستمبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہوںگے اور عدالت کا حکم مانا جائے گا۔
حکومت کسی ادارے کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی، ہم آزاد عدلیہ کے حق میں ہیں، اسلام آباد میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ عدالتوں میں سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ، اداروں میں سب سے بڑا ادارہ پارلیمان اور قوانین میں سب سے بالادست آئین ہے، پارلیمنٹ آئین ساز ادارہ ہے، اس لئے بات بھی اس کی ماننی چاہیے۔
اے پی پی کے مطابق قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سیکرٹ سروس فنڈ کی مد میں ایک کروڑ 20لاکھ کی رقم ہے جو سہ ماہی اقساط میں اخراجات کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر اے جی پی آر جاری کرتاہے اور اس کاآڈٹ ہوتاہے، چوہدری نثار الزام لگاکر میدان سے بھاگنے کے بجائے عدالت جائیں۔ قبل ازیں قومی اسمبلی میں چوہدری نثار کے نکتہ اعتراض کے جواب میںقمرزمان کائرہ نے کہا کہ امریکامیں توہین آمیز فلم کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔