آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی کی منظوری دے دی
پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر کی 7 ویں اور 8 ویں قسط ملے گی، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) بورڈ نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے اور اسٹاف سطع کے معاہدے کے ساتھ 1.17 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی بھی منظوری دیدی ہے
وفاقی وزیر خزانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کی جانب سے دی جانے والی منظوری سے متعلق کہا کہ 'آئی ایم ایف بورڈ نے ہمارے ای ایف ایف پروگرام کے تجدید کی منظوری دے دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر کی 7 ویں اور 8 ویں قسط ملے گی۔ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے۔
آخر میں مفتاح اسماعیل نے قوم کو مبارکباد بھی دی۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منطوری کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان تحریک اںصاف کی دغا بازی کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان پروگرام منظور کرلیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو پروگرام کی مدت میں ایک سال کے اضافے اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالراضافے کی درخواست دے رکھی تھی ۔