انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی اپنا ری ہیب لندن میں مکمل کرینگے
فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو بلاتعطل اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے، چیف میڈیکل آفیسر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔
چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو بلاتعطل اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں، لہٰذا فاسٹ باؤلر کی بہتری کے لیے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے روزانہ فیڈ بیک لیا کرے گا۔ وہ پرامید ہیں کہ فاسٹ باؤلر آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی آج لندن روانہ ہوں گے اور وہ وہاں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔
شاہین آفریدی کو پی سی ایل ٹئیر مسل انجری ہے، وہ سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کرے گا۔