سندھ حکومت اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے زرداری

کسی کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ مذہبی رواداری کو سبوتاژ کرسکے، سابق صدر


Staff Reporter March 17, 2014
کسی کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ مذہبی رواداری کو سبوتاژ کرسکے، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق صدر آصف علی زرداری نے لاڑکانہ میں ایک مندر اور دھرم شالہ کو نقصان پہنچانے کا نوٹس لیا ہے اور حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقلیتوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ایک بیان میں سابق صدر نے اس واقعے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات سندھ میں مذہبی رواداری اور برداشت کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہے اور کسی کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ مذہبی رواداری کو سبوتاژ کر سکے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعے کے ذمہ داروں کا احتساب کرے اور امن و امان کو یقینی بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں