ملک میں کورونا کے مزید 170 مثبت کیسز رپورٹ 111 مریضوں کی حالت نازک

کورونا کے 12ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مثبت کیسز کی شرح 1.34 فی صد ریکارڈ ہوئی


ویب ڈیسک August 30, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی (فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 170 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 111 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 



قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 170 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔

کورونا سے متعلق تازہ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح 1.34 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک دن قبل ریکارڈ ہونے والی شرح 1.50 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں