یہ سیلاب تو امداد سے سنبھل جائے گا حکومت اگلے سال کا منصوبہ بتائے یاسر حسین

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور سیلاب کو عذاب قرار دینے والے حکمرانوں کو اڑے ہاتھوں لیا


ویب ڈیسک August 30, 2022
فوٹو:فائل

کہانی نویس یاسر حسین نے موسلا دھار بارشوں کو رحمت قرار دیتے ہوئے حکمرانوں آئندہ برس کا لائحہ عمل پوچھ لیا؟

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث قیامت خیز مناظر ہیں اور متاثرین بے سروسامانی کے عالم میں امداد کے منتظر بیٹھے ہیں لیکن حکمران امداد کرنے کے بجائے سیلاب کو عوام کے گناہوں اور اعمال کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

سیلاب زدگان سے متعلق حکمرانوں کے نامناسب تبصروں پر اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے ردعمل دیتے ہوئے یاسر حسین نے حکومت سے آئندہ کا لائحہ عمل پوچھ لیا؟

یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بارش رحمت تھی اور رحمت رہے گی، دریاؤں پر بند اور ڈیم ضروری تھے اور ضروری رہیں گے'۔

انہوں نے حکومتوں سے سوال کیا کہ 'حکومت آگے بڑھے، یہ سیلاب تو امداد سے سنبھل جائیں گے، اگلے سال کا منصوبہ بتائیں'۔

Yasir--Hussain


خیال رہے کہ چاروں صوبوں میں سیلاب کے باعث اب تک 1100 کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ ڈیڑھ ہزار سے زائد شہری زخمی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں