عراق جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک ملک میں کرفیو نافذ

مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی


ویب ڈیسک August 30, 2022
عراق کے مختلف شہروں میں جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا:فوٹو:فائل

عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے کنارہ کش ہونے کے اعلان کے بعد ان کے حامی اورمخالفین میں جھڑپوں میں 23 افراد ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں مقتدیٰ الصدر کے حامی اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 23افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امن وامان کی بحالی کے لئے بغداد سمیت ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔



بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے علیحدگی کے اعلان پران کے سیکڑوں حامیوں نے انتہائی سخت سیکورٹی والے علاقے میں واقع صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔صدارتی محل کے عالیشان سوئمنگ پول میں مظاہرین کی سوئمنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



عراق میں گزشتہ سال انتخابات کے بعد سیاسی تعطل جاری ہے اور سیاسی جماعتیں اتحادی حکومت بنانے میں نام ہوگئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں