گِراں فروشوں نے سبزیوں کی قیمتیں 100 فیصد تک بڑھا دیں

آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں دگنا سے بھی زائد ہوگئیں

(فوٹو: فائل) آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئیں

ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث سیکڑوں ایکٹر پر پھیلی فضلیں تباہ ہونے کے باعث سبزی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے جہاں فیصلیں متاثر ہوئی ہیں وہیں منافع خور مافیا نے خوراک کی قیمتیں مـصنوعی طور پر بڑھادیں جبکہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں ناکام ہے۔


سبزی کی قیمتیں آسمان کو چُھو رہی ہیں، آلو کی قیمت 90 روپے ہے لیکن 130 سے 150 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، پیاز کی قیمت 260 سے 400 اور 450 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جانب کھانے کا لازمی جُز سمجھا جانے والا ٹماٹر 160 کے بجائے 300 سے 350 روپے میں فروخت ہورہا ہے، لہسن دیسی 300، ادرک 500، شملہ مرچ 500، میتھی 350، گوبھی 220، مٹر 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

ادھر پھلوں کی قیمتیں 30 سے 40 فیصد سے زائد مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، مرغی کا گوشت 400، بکرے کا گوشت 1800 روپے تک پہنچ چکا ہے۔
Load Next Story