بھارت کیخلاف میچ میں بابراعظم نے کیا غلطی کی وسیم اکرم نے بتادیا

ٹی20 کرکٹ میں اسپنرز پاور ہٹرز کو زیادہ کنٹرول نہیں کرسکتے، سابق کپتان


ویب ڈیسک August 30, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ٹی20 کرکٹ میں اسپنرز پاور ہٹرز کو زیادہ کنٹرول نہیں کرسکتے، سابق کپتان

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی غلطی کی نشاندہی کردی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی جانب سے اسپنر سے آخری اوور کروانا بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز سے 13 یا 14 ویں اوور تک اسپیل کروا لینا چاہیئے تھا، ٹی20 کرکٹ میں اسپنرز پاور ہٹرز کو زیادہ کنٹرول نہیں کرسکتے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران استعمال ہونے والی پچ اصل معنوں میں ٹی20 سے مطابقت رکھتی تھی، مجھے دونوں طرف سے باؤلرز کو باؤنسر کرتے ہوئے اور وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا جو آخری اوور تک گیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا؛ نسیم شاہ کی روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جانے کی ویڈیو وائرل

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستانی پیسرز نے بھارت کی تجربہ کار ٹیم کو بہت اچھی فائٹ دی، نسیم شاہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے لیکن انہوں نے بہت متاثر کیا، انکا مستقبل روشن ہے۔

واضح رہے کہ محمد نواز نے میچ میں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی اہم وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ آخری اوور میں جڈیجا کو بولٹ کرکے جیت کی امید جگائی تھی تاہم پانڈیا نے 2 بالز قبل ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں