پنجاب کے شہر ظفروال میں نالے سے بھارتی بارودی سرنگ برآمد

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا


ویب ڈیسک August 30, 2022
بھارتی بارودی سرنگ سیلابی ریلے میں بہہ کرپاکستان آئی:فوٹو:فائل

پنجاب کے شہر ظفروال میں نالے سے بھارتی بارودی سرنگ برآمد ہوگئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ظفروال میں نالہ ڈیک کنگرہ سےبھارتی بارودی سرنگ برآمد ہوگئی۔بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کا وزن 18 پاؤنڈ ہے اور یہ بارودی سرنگ سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستانی حدود میں آئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پرپہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا۔کچھ روز قبل ظفروال کے نواحی گاؤں کے قریب نالہ ڈیک میں بھارت سے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں