امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بہترین میوزک ویڈیو ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

ٹیلر سوئفٹ اگلا میوزک البم رواں سال 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگا


ویب ڈیسک August 30, 2022
ٹیلر کو یہ ایوارڈ اپنے 2012 کے ایک پرانے گانے ’آل ٹو ویل‘ کا نیا ریمیک بنانے پر دیا گیا(فائل فوٹو)

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بہترین میوزک ویڈیو کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 'ایم ٹی وی 'کے سالانہ ایوارڈز میں بہترین میوزک ویڈیو کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

ٹیلر کو یہ ایوارڈ اپنے 2012 کے ایک پرانے گانے 'آل ٹو ویل' کا نیا ریمیک بنانے پر دیا گیا ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔

اس نوعیت کا 14واں ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ 'البم 'مڈنائٹس' میری زندگی کی ان 13 جاگتی راتوں کی کہانی ہے جو میری پوری زندگی پر اثرانداز ہیں'۔

یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اگلا میوزک البم رواں سال 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگا جس کا مداحوں کو بےحد انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں