ورلڈ کپ جتوایا فلاحی کام کیے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کیا جائے عمران خان کی درخواست

اسپتال اور یونیورسٹی بنائی، ’’اسٹیٹس مین “ میں سے ہوں، کورونا وبا میں نمٹا، امریکا افغان مذاکرات کرائے، عمران خان


ویب ڈیسک August 30, 2022
اسپتال اور یونیورسٹی بنائی، ’’اسٹیٹس مین “ میں سے ہوں، کورونا وبا میں نمٹا، امریکا افغان مذاکرات کرائے، عمران خان (فوٹو : فائل)

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے الزام پر درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد سے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

عمران خان نے یہ درخواست شعیب شاہین ایڈووکیٹ، بیرسٹر سلمان صفدر اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تقریر پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت 20 اگست کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ خارج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی سے روک دیا

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں نے ورلڈ کپ جتوایا، فلاحی کام کیے، اسپتال اور یونیورسٹی بنائی، پاکستان کے کچھ اصل ''اسٹیٹس مین " میں سے ایک ہوں۔ کورونا وبا سے موثر انداز میں نمٹا، امریکا افغان مذاکرات کرائے، میرے خلاف بدنیتی سے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا گیا۔

عمران خان نے درخواست میں مزید کہا کہ میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر دہشت گردی کی دفعات لگائی جائیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرنڈر کر چکا ہوں، میری عبوری ضمانت منظور کی گئی، مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر فیصلے تک ایف آئی آر پر کارروائی معطل اور کرکے تفتیش روکنے کا حکم دیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں