کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی لڑکی کا شوہر ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار

ملزمان کو حراست میں لینے کا حکم


کورٹ رپورٹر August 30, 2022
ملزمان کو حراست میں لینے کا حکم

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا شوہر اور جیٹھ ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار ہوگئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت اور طبی معائنہ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جاکر شادی کرنے والی لڑکی کے کیس میں اغوا اور زیادتی کی دفعات ختم

عدالت نے مرکزی ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت مسترد کردی اور ملزمان کو حراست میں لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کی میڈیکل معائنے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس حکام ملزمان ظہیر اور شبیر کو لیکر عدالت سے روانہ ہوگئی۔

ملزمان کی عبوری ضمانت عدالت نے مسترد کردی تھی۔ ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ گذشتہ روز عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں