دہشت گردوں کا ٹرائل جیلوں میں ہوگا اڈیالہ سمیت 6 جیلیں ہائی سیکیورٹی جیل قرار

لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اورساہیوال جیلیں بھی ہائی سیکیورٹی میں شامل ہیں۔


محمد بلال March 17, 2014
لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اورساہیوال جیلیں بھی ہائی سیکیورٹی میں شامل ہیں۔ فوٹو فائل

ریاست کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوںمیں ملوث ملزموںکو قید رکھنے اوران کے خلاف بلاخوف وخطر مقدمات کی سماعت کے لیے پنجاب میں 6جیلوں کوانتہائی سیکیورٹی جیل قراردے دیاگیا ہے۔

وفاق دہشت گردی کے مرتکب افرادکو اڈیالہ جیل میںرکھے گا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیموںکی نگرانی اوررابطے کی ذمے داریاںسر انجام دینے کے لیے اسلام آبادسمیت پنجاب میں 3ریجنل ہیڈکوارٹرز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ ایکسپریس کوموصولہ سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت دہشت گردی میںمطلوب افرادکو قیدرکھنے اوران کے خلاف مقدمات چلانے کے لیے پنجاب حکومت کی مشاورت سے صوبے بھرمیں 6جیلوں کوانتہائی سیکیورٹی جیل قراردے دیاہے۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایس آراوز کے مطابق ان جیلوںمیں لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، میانوالی اورساہیوال کے جیل شامل ہیں۔ مقدمات کی پیروی کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، ملتان اورلاہور میںریجنل ہیڈ کوارٹرز بھی قائم کردیے ہیںجن کی حدودکا تعین بھی کردیا گیاہے۔

راولپنڈی ہیڈکوارٹر میںراولپنڈی اورسرگودھا ریجن شامل ہوگا جبکہ لاہورکاریجنل ہیڈکوارٹر لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اورفیصل آباد ریجن پرمشتمل ہوگا۔ ملتان میں ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور ریجن شامل ہوںگے۔ اسلام آباد کے ریجنل ہیڈکوارٹر کی حدوفاقی دارالحکومت پرمشتمل علاقوںپر ہوگی۔ اس ریجنل ہیڈکوارٹر کے پاس دارالحکومت کی حدمیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کاانتظامی کنٹرول ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ ہیڈکوارٹر تحقیقاتی ٹیم میںرابطے اورنگرانی کی ذمے داری بھی اداکرے گا۔ وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان رولز 2013 کی شق3 کے تحت راولپنڈی اورملتان کے ریجنل پولیس آفیسراور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کوان ریجنزکا انچارج مقرر کردیا ہے۔

یہ ریجنل ہیڈکوارٹرز اپنی اپنی حدودمیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیموںکی نگرانی اورکارکردگی کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ رابطے کاکام بھی سرانجام دیںگے۔ پنجاب حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قراردیے گئے ہائی سیکیورٹی جیلوںکے تحفظ کیلیے اقدام کرنے کیساتھ ساتھ وہاں عدالتیں بھی قائم کرے جہاںوڈیو لنک کے ذریعے شواہد ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ گواہوںاور وکلاکے تحفظ کے لیے بھی انتظامات ہونے چاہئیں۔ وفاقی حکومت کوتحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت پنجاب حکومت کی رضامندی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میںان دہشت گردوںکو رکھنے کی اجازت حاصل ہے جن کے خلاف وفاق تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت مقدمہ چلانے کاارادہ رکھتاہو۔ ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس(ہیڈکوارٹرز) کواپنے روزمرہ فرائض کے علاوہ اسلام آبادریجنل ہیڈکوارٹر کاانچارج بھی مقررکر دیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں