ترکی سے امدادی سامان لے کر خصوصی ٹرین پاکستان کے لیے روانہ

امدادی سامان لے کر اب تک 6 پروازیں پاکستان آچکی ہیں، کل مزید 2 پروازیں پاکستان پہنچیں گی


ویب ڈیسک August 30, 2022
ترکی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ترکی کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان لے کر خصوصی ٹرین انقرہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

 



وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں ترک صدر رجب طیب اِردوان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیلاب زدگان کی امداد کےلیے ترک صدر کے مشکور ہیں۔ ترکی نے بڑے پیمانے پرپاکستان کےلیے امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا کہ ترکی سےامدادی سامان لے کر اب تک 6 پروازیں پاکستان آچکی ہیں جب کہ کل مزید 2 پروازیں پاکستان پہنچیں گی۔ علاوہ ازیں امدادی سامان لے کر خصوصی ٹرین انقرہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں