کیا بابراعظم ٹی20 ورلڈکپ تک پہلی پوزیشن برقرار رکھ سکیں گے

سوریا کمار یادیو آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں


ویب ڈیسک August 30, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) سوریا کمار یادیو آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں

بھارت کے مڈل آرڈر بلےباز سوریا کمار یادیو کیا ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھیننے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 818 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادیو 805 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان کے ہی وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف محض 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ اس میچ سوریا کمار 18 رنز بناسکے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ میں بابراعظم نے کیا غلطی کی، وسیم اکرم نے بتادیا

بابراعظم 1075 دنوں (تقریبا تین) سالوں سے ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، ان سے قبل ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں سر فہرست تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں