مریم نواز پر انجلینا جولی کا فیشن کاپی کرنے کا الزام

مریم نواز نے صرف فوٹو سیشن کرانے کیلئے دورہ کیا، متاثرین کیلئے کسی امداد کا اعلان بھی نہیں کیا، سوشل میڈیا صارفین

2010 کے سیلاب کے بعد ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، فوٹو: ٹوئٹر

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) ن کی نائب صدر مریم نواز پر ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فیشن کاپی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کے دورے کے دوران مریم نواز نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ متاثرہ خواتین سے غمگین حالت میں گلے بھی ملتی دکھائی دیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے اور متاثرین کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کے فوٹو اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
Load Next Story