کدو کی کشتی میں61 کلومیٹر سفر کا عالمی ریکارڈ

ڈوانے ہینسن نے بیلیویو شہر سے نیبراسکا سٹی تک 61 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا


ویب ڈیسک August 30, 2022
ڈوانے ہینسن نے یہ کارنامہ 60ویں سالگرہ کے موقع پر سرانجام دیا

امریکی ریاست نیبراسکا میں ایک شخص نے اپنی 60ویں سالگرہ دریا میں کدو کی کشتی پر 61 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے منائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈوانے ہینسن نے دریائے مِزوری میں اپنی 'برٹا' نامی کدو کی کشتی میں سوار ہو کر بیلیویو شہر سے نیبراسکا سٹی تک 61 کلومیٹر کا فاصلہ 11 گھنٹوں تک مسلسل چپّو چلا کر طے کیا۔

ہفتے کے روز بیلیویو شہر کے حکام نے ڈوانے ہینسن کے دریا میں اترنے کی تقریب میں شرکت کی اور بعد ازاں فیس بک پوسٹ میں ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

ڈوانے ہینسن کے اس سفر کا مقصد شمالی ڈکوٹا کے ایک شخص رِک سوینسن کی جانب سے کدو کی کشتی میں 41 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ توڑنا تھا۔ رِک سوینسن نے یہ ریکارڈ 2016 میں بنایا تھا۔

سٹی آف بیلیویو نے فیس بک پر ڈوانے کو عالمی ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے کہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے سفر کی ابتداء بیلیویو سے کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں