فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار کی سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ مہم

خصوصی مہم کے تحت پاکستان نژاد برطانوی ناول نگار محسن حامد کے ہمراہ ایک آن لائن پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار نے’انڈس ریلیف 2022‘ کے تحت فنڈریزنگ مہم شروع کی ہے، فوٹو: ٹوئٹر

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بہن فاطمہ بھٹو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عالمی سطح پر متحرک ہوگئے۔

فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار نے'انڈس ریلیف 2022' کے تحت فنڈریزنگ مہم شروع کی ہے اور انہوں نے 'گو فنڈ' پر آن لائن عطیات جمع کرانے کے لیے اکاؤنٹ بھی کھول لیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Zulfikar Ali Bhutto (@zulfikaralibhutto)




آن لائن فنڈ کے پیج پر بتایا گیا کہ سیلاب سے صوبہ سندھ بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہ متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈز جمع کر رہے ہیں۔

فنڈ پیج پر دنیا بھر کے لوگوں کو فنڈ جمع کرنے کی اپیل کی گئی اور ساتھ ہی انہیں بتایا گیا کہ فنڈز جمع کرانے والے افراد اپنے عطیات سے متعلق اپڈیٹ حاصل کرنے کے لیے 'انڈس ریلیف' پیج کے انسٹاگرام کو وزٹ کرتے رہیں۔


ابتدائی فنڈز کے لیے 35 ہزار پاؤنڈز کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔








View this post on Instagram



A post shared by Indus Relief 2022 (@indusrelief2022)




خصوصی مہم کے تحت پاکستان نژاد برطانوی ناول نگار محسن حامد کے ہمراہ ایک آن لائن پروگرام بھی ترتیب دیا ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔
Load Next Story