ملائیشیا ٹینک اور ٹرک کی خرابی سے ٹریفک جام ہونے پر فوج کی معذرت

فوجی ٹینک اور ٹرک یوم آزادی کی پریڈ کی ریہرسل کرنے آرہے تھے

شہری کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے، فوٹو: فائل

ملائیشیا میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے جانے والے ٹینک اور ٹرک شاہراہ پر خراب ہوگئے جس سے سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہری کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں بے یارومددگار پھنسے رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی فوج نے ٹینک اور ٹرک کی خرابی کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے اور شہریوں کی پریشانی پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہیں۔

ان دو غیر معمولی واقعات کے باعث شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا رہا۔ ایک بڑا فوجی ٹینک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہائی وے پر بند ہوگیا جب کہ اسلحہ سے لدا ایک بڑا ٹرک نیشنل میوزیم کے سامنے خراب ہوگیا۔

ان دونوں خراب گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے لیے مزید ٹرک پہنچے جس سے سڑک پر بری طرح ٹریفک جام ہوگیا۔ کئی گھنٹوں تک شہری ٹریفک جام پر پھنسے رہے تھے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جاسکتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جنگی اسلحہ سے لدے ٹرک کا سڑک کے بیچوں بیچ خراب ہونا خطرے سے خالی نہیں۔

 

 
Load Next Story