چینی شخص نے ایک ساتھ تین ریوبک کیوب اچھالتے ہوئے ساڑھے تین منٹ میں حل کردیئے

لی ژائی ہواؤ نے تینوں کیوبس کو کرتب کے انداز میں گھماتے ہوئے صرف ڈیڑھ منٹ میں معمے حل کردییے


ویب ڈیسک August 31, 2022
چینی شخص لی ژائی ہواؤ نے ہوا میں کرتب دکھاتے ہوئے تین ریوکب کیوب کو ایک ساتھ حل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: یوپی آئی

چینی شخص نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں انہوں نے ہوا میں گھماتے ہوئے رنگ برنگی چھکوں پر مشتمل تین ریوبک کیوب کو حل کیا ہے اور اس میں انہیں صرف ساڑھے تین منٹ لگے ہیں۔

لی ژائی ہواؤ نے ہوا میں گھماتے ہوئے شعبدہ بازی کے کھیل کھیل میں تین ریوبک کیوب کو سیدھا کیا ہے اور اس میں صرف تین منٹ اور 29.29 سیکنڈ میں تمام رنگوں والے خانے کو یکساں طور پر برابر کیا گیا ہے۔


 

یہ کارنامہ انہوں ںے صوبہ فیوجیان کے شہر ژیامن میں انجام دیا ہے جس کی تصدیق اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ہے۔ اس طرح انہوں نے ایک ساتھ تین ریوبک کیوب ہوا میں گھماتے ہوئے حل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس سے قبل وہ الٹا لٹک کر ریوبک کیوب اچھالتے ہوئے انہیں حل کرنے کا شاندار مظاہرہ بھی کرچکے ہیں۔ اسی طرح الٹا لٹک کر ایک ہاتھ سے بھی ریوبک کیوب ٹھیک کرنا ان کا محبوب مشغلہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں