مذہبی نفرت انگیزی پر گرفتار ترک گلوکارہ کو نظر بند کرنے کا حکم

گلسین کو ٹرائل کے دوران گرفتار کرنے کے بجائے گھر میں نظر بند رکھا جائے، عدالتی حکم


ویب ڈیسک August 30, 2022
پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے، مداحوں کا دعویٰ ، فوٹو : انسٹاگرام

مذہبی نفرت انگیزی کے الزام میں گرفتار ترک گلوگارہ گلسین کو عدالت نے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

گلوکارہ کے وکیل کے مطابق عدالت نے حکم دیا ہے کہ گلسین کو ٹرائل کے دوران گرفتار کرنے کے بجائے گھر میں نظر بند رکھا جائے۔

پاپ سنگر کے مداحوں نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس اپریل میں گلسین نے ایک لائیو براڈ کاسٹ پروگرام میں ایک لطیفہ سنایا تھا جس سے تنازع کا آغاز ہوا۔

حکومت کو پاپ سنگر کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور ملک کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |