میری نیک تمنائیں پاکستانی سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں رضا مراد


سیلاب نے لوگوں کو جو مالی، جانی اور ذہنی نقصان پہنچایا ہے ہم اس سے بخوبی واقف ہیں، فوٹو : فائل
اپنے ایک وڈیو بیان میں رضا مراد کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں لیکن یہ دکھ اور پریشانی جلد ختم ہوجاتی ہے۔ برا وقت مہمان کی طرح ہوتا ہے اور ہمیشہ نہیں رہتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تباہ کن سیلاب نے لوگوں کو جو مالی، جانی اور ذہنی نقصان پہنچایا ہے ہم اس سے بخوبی واقف ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کئی مرتبہ اپنے بندوں کا امتحان لیتا ہے۔ لوگ اس سیلاب کو امتحان کی گھڑی سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کے ملک میں حالات دوبارہ معمول کے مطابق آجائیں۔