اکبر بگٹی قتل کیس عدالت کا پرویز مشرف کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم

عدالت نے پرویز مشرف کی مسلسل غیر حاضری کی بنا پر ان کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی درخواست ضمانت بھی منظور کرلی۔ فوٹو:فائل

لاہور:

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وفاقی و صوبائی وزرا داخلہ کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سابق صدر وکیس کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔


نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جسٹس طارق انور کاسی پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کی، سماعت کے دوران عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی ضمانت کے لئے دائر کردہ درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کی مسلسل غیر حاضری کی بنا پر متعلقہ حکام کو ان کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

Load Next Story