ٹک ٹاک پر بھی مقبول امریکا کا مشہور مگرمچھ

ویلی گیٹر کی عمر سات برس ہے اور ٹک ٹاک پر اس کے فالوورز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے

سات برس کا ویلی گیٹر اس وقت پورے امریکا کی آنکھ کا تارہ ہے۔ فوٹو: فائل

یارک کے علاقے سے تعلق رکھنا والا ویلی گیٹر نامی مگرمچھ پورے امریکا کی آنکھ کا تارہ ہے اور اسے مشہور پالتو جانور کا درجہ دیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اسے ٹک ٹاک پر پسند کرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

اسے ایموشنل سپورٹ جانور کا نام بھی دیا گیا ہے جس سے لوگ جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس وقت ویلی گیٹر کی عمر 7 برس ہے اور لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ تاہم اب یہ پسندیدہ ترین پالتو جانوروں کے مقابلے میں شامل ہوگیا ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ کتنے لوگ اسے ووٹ دیت ہیں۔ تاہم اس کی غیرمعمولی مقبولیت کے تحت اسے ایک بہتر امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

ویب سائٹ پر جاکر اسے ووٹ دیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں۔ اس کے علاوہAmericasFavPet.comعوام سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے جانوروں کی فلاح کے لیے رقم بھی عطیہ کرسکتے ہیں۔




اگرویلی گیٹر یہ مقابلہ جیت جاتا ہے تو اسے 10 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی اور ایک میگزین میں اس پردو صفحات شائع کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک گھوڑا، ہینک نامی کتا اور ایک نسل کا چوہا بھی شامل ہے۔ اس ضمن میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ یکم ستمبرکو ہوگا جس میں 20 پالتو جانور شامل ہیں۔

ویلی گیٹر کے مالک کہتے ہیں کہ یہ ایک خوبصورت مخلوق ہے اور توقع ہے کہ یہ مقابلہ جیت جائے گا۔ یہاں تک کہ اسے مریض اور ڈاکٹر دیکھ کر بھی بہت خوش ہوتے ہیں۔ رات کے وقت یہ بستر پرآدھمکتا ہے اور تکئے کے غلاف چراکر لے جاتا ہے۔ ایک دفعہ تو یہ ہوا کہ اس نے پورا کمبل لے جاکر اسے اپنے تالاب میں ڈبودیا۔

ویلی گیٹر کو بھنے مرغی کا کچا گوشت اور بھنی ہوئی مکئی بہت پسند ہے۔
Load Next Story