کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے

کورونا کے 115 مریضوں کی حالت نازک ہے، قومی ادارہ صحت


ویب ڈیسک August 31, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 227 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

ملک بھر میں کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے جبکہ 115 کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سے متاثر مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے 115 مریضوں کی حالت نازک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے15 ہزار475 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 115 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔



این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.47ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں