سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گوربا چوف چل بسے

میخائل گورباچوف نے سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا


ویب ڈیسک August 31, 2022
گورباچوف نے سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پر دستخط کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا:فوٹو:فائل

سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گوربا چوف طویل عرصے سے بیمارتھے۔ گورباچوف نے امریکا کے ساتھ سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ریاست اورپارٹی کےاعلی ترین عہدوں پرفائز رہے۔

گورباچوف نےسوویت یونین میں اصلاحات متعارف کرائیں جس کے تحت سوویت یونین میں سینسرشپ کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے نئی خارجہ پالیسی بھی بنائی۔گورباچوف کی گئی اصلاحات کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں سوویت یونین کے خاتمے کا ذمہ دار بھی ٹہرایا گیا۔

گورباچوف نے سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پردستخط کے بعد صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں