عالمی ایجنسی کی تحقیقات ختم کئے بغیر جوہری معاہدہ بے فائدہ ہے ایران
حفاظتی مسائل حل کئے بغیر معاہدے سے متعلق بات کرنا بے معنی ہے ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ عالمی ایجنسی کی تحقیقات ختم کئے بغیر جوہری معاہدہ بے فائدہ ہے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی طاقتوں سے2015 میں کیا گیا معاہدہ بحال کرنا اس وقت تک بے فائدہ ہوگا جب تک اقوام متحدہ کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) غیر اعلانیہ مقامات کی تحقیقات کو بند نہیں کردیتی۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی مسائل کو حل کیے بغیر معاہدے کے بارے میں بات کرنا بے معنی ہے۔ آئی اے ای اے نے جوہری مواد کے نمونے ملنے کو حفاظتی اقدامات کا مسئلہ قرار دیا۔ کسی بھی معاہدے کی بحالی سے قبل ان مسائل کا خاتمہ ضروری ہے۔
دوسری جانب امریکا نے ایران پر روز دیا ہے کہ وہ اپنے 3 غیراعلانیہ جوہری مقامات کی تحقیقات میں عالمی ایجنسی سے تعاون کرے۔