حالات کے باعث کم عمری سے ہی کمانے لگ گیا ہمایوں سعید

میرے چھوٹے بھائی کو ڈاکٹرز نے کہہ دیا تھا کہ اب یہ کبھی نہیں چل سکتا


ویب ڈیسک August 31, 2022
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خاندان کیلئے بےحد مشکل وقت تھا اور ہمیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا(فائل فوٹو)

پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ایک دور میں ان کے گھر کے حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ انہیں کم عمر سے کمانے کی کوششیں کرنی پڑ گئیں۔

ایک حالیہ انٹریو میں ہمایوں سعید نے اپنی نجی زندگی اور لڑکپن کے دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کالج کے دور میں ان کا چھوٹا بھائی ایک حادثے میں معذور ہوگیا تھا اور ان کے والد کے کسی بزنس میں پیسے ڈوب گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں 18 سال کی عمر سے ہی کمانے کی فکر کھانے لگی۔

اداکار نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی کو ڈاکٹرز نے کہہ دیا تھا کہ اب یہ کبھی نہیں چل سکتا اور زندگی بھر ویل چیئر پر ہی رہے گا۔



ہمایوں نے بتایا کہ اس وقت میں کالج میں پڑھ رہا تھا اور ساتھ ساتھ ساری ذمہ داری اسپتالوں کے چکر، پیسوں کا انتظام کرنا سب مجھ پر آگیا تھا اور میں کمانے کی کوششوں میں لگ گیا۔

ہمایوں سعید نے کہا میرا بھائی جو بہت شرارتی اور ہنس مکھ بچہ تھا مگر معذور ہوگیا تو امی ابو بھائی کو دیکھ دیکھ کر تکلیف سے بلکل ختم ہوگئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت ہمارے خاندان کیلئے بےحد مشکل وقت تھا اور ہمیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں