کراچی حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں پر حملے کا خدشہ ہے آئی جی جیل خانہ جات سندھ

کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں پر دہشت گردوں کی جانب سے ان جیلوں پر حملے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، نصرت منگھن


ویب ڈیسک March 17, 2014
حملے کے خدشے کے باعث جیلوں کے باہر پولیس اور رینجرز کی نفری کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، نصرت منگھن فوٹو: فائل

آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگھن نے کہا ہے کہ کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں اور دہشت گردوں کی جانب سے ان جیلوں پر حملے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نصرت حسین منگھن نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حساس اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں سمیت سندھ کی تمام جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے جس کے باعث جیلوں کے باہر پولیس اور رینجرز کی نفری کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ جیلوں کے اندر ایف سی اور قیدی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور دیگر سیکیورٹی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی سینٹرل جیل پر سیکیورٹی کے لئے پہلے ہی 7 جیمرز لگا دیئے گئے ہیں جبکہ حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں سمیت سندھ کی دیگر جیلوں میں بھی جلد جیمرز لگائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں