جمائما گولڈ اسمتھ کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

پاکستان میں سیلاب سے 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ


ویب ڈیسک August 31, 2022
سیلاب سے ہر 7 میں سے 1 پاکستانی متاثر ہوا ہے، جمائما گولڈ اسمتھ:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لئے اپیل کردی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں سیلاب کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ بچوں سمیت دوہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ہر7 میں سے ایک پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔



جمائما نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد دینے کی اپیل کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت سیلاب سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ جمائما نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرانے کے لئے الخدمت کے اکاؤنٹ کی تفصیل بھی شئیرکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں