طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا رستم شاہ مہمند

حکومت کے پاس طالبان کے کوئی بچے اور خواتین قید نہیں،، رستم شاہ مہمند


ویب ڈیسک March 17, 2014
طالبان کی جانب سے خواتین اور بچوں کی رہائی کا مطالبہ آیا لیکن کوئی فہرست نہیں دی گئی، رستم شاہ مہمند فوٹو:ایکسپریس نیوز/فائل

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے رستم شاہ مہمند نے کہا کہ حکومت کے پاس طالبان کے کوئی بچے اور خواتین قید نہیں، طالبان کی جانب سے خواتین اور بچوں کی رہائی کا مطالبہ آیا لیکن کوئی فہرست نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مشترکہ اجلاس کے بعد ہی طالبان سے براہ راست مذاکرات کی جگہ اور تاریخ کا تعین ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں