فیفا ورلڈکپ یو اے ای شائقین کو 27 لاکھ ویزے جاری کرے گا

حیا کارڈ کیا ہے اور اس کے ذریعے کیا سہولت فراہم ہوں گی؟، جانیے

(فوٹو: ایکسپریس ویب) حیا کارڈ کیا ہے اور اس کے ذریعے کیا سہولت فراہم ہوں گی؟، جانیے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے سلسلہ میں 27 لاکھ سے زائد شائقین کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022 کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے جاری کردہ ویزے کی بنیاد پر لوگ ملک میں بھی داخل ہوسکیں گے جبکہ شائقین فٹبال کو یہ ویزہ کم قیمت پر جاری کیا جائے گا۔

اماراتی حکام یکم نومبر سے اگلے تین ماہ تک ماہ تک کیلئے ویزہ جاری کریں گے۔

حیا کارڈ کیا ہے اور اس کے ذریعے کیا سہولت فراہم ہوں گی؟


امارات نے فٹبال شائقین کیلئے حیا کارڈ کا اجرا کررہا ہے جس کے ذریعے شائقین کو تین ماہ بعد ویزے مدت میں توسیع بھی مل سکے گی۔

حیا کارڈ رکھنے والا قطر میں اس کارڈ کی بنیاد پر داخل ہوسکے گا اور محض صرف ورلڈکپ کی ٹکٹ ہونے کی صورت میں اسٹیڈیم تک رسائی کا حق رکھتا ہوگا۔



حیا کارڈ کے رکھنے والوں کو قطر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم ہوگی۔ اس مفت ٹرانسپورٹ میں میٹرو اور بس سروس بھی شامل ہوگی۔

اس حیا کارڈ رکھنے والوں کو سعودی عرب بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے 10 روز پہلے ویزا دے گا اور 60 روز تک قیام کی اجاازت ہوگی۔ شائقین فٹبال کے لیے سعودی ویزا بھی ملٹی پل ہوگا جس سے وہ بار بار سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے۔
Load Next Story