وزیراعظم کا خیبرپختون خوا میں سیلاب متاثرین کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کوشش کررہےہیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے صوبہ خیبر پختون خوا میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 10 ارب روپے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کالام سوات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کالام میں مقامی افراد اور پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کے پی کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کے آباد ہونے تک امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہوں گا، امریکا نے کل 30 ملین ڈالرامدادکااعلان کیاہے، دوست برادرممالک ہمیں امدادفراہم کر رہےہیں، آئی ایم ایف سےقرضہ ملنےبعدپاکستان دیوالیہ ہونے سےبچ گیاہے، اللہ کرے آئی ایم ایف کا یہ ہمارا آخری پروگرام ہو۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دیر،اپردیراور کوہستان ،شانگلہ کے بھی جلد دورہ کروں گا، حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، وفاقی حکومت نےاین ڈی ایم اے کےذریعے28ارب مہیا کیے ہیں، سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنائیں گے، سندھ،بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچائی1000سےزائدلوگ جاں بحق ہوئے، لاکھوں ایکڑ فصل تباہ ہوئی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کوشش کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دریا بپھر گئے ، لوگوں نے دریا کے اوپر اور اندر تعمیرات کی تھیں، غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے تباہی ہوئی۔