امریکی بحریہ نے قزاقوں سے جہاز ’’مارننگ گلوری‘‘ چھڑالیاعملے میں 6 پاکستانی بھی شامل

جہاز کےعپاکستانی ملے میں کیپٹن نعمان، غفران مرغوب ، مہدی شمسی، آصف حسن، نیک زادہ اور محمد ارشاد شامل ہیں۔


ویب ڈیسک March 17, 2014
مارننگ گلوری کو 3 لیبیائی باغیوں نے اغوا کیا تھا۔ فوٹو: فائل

امریکی بحریہ نے لیبیا سے لاپتہ ہونے والے تیل بردار بحری جہاز مارننگ گلوری کو عملے سمیت قزاقوں سے چھڑا کر لیبیا واپس بھجوا دیاہے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکی نیوی سیلز نے بحیرہ روم میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لیبیائی باشندوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے تیل بردار بحری جہاز مارننگ گلوری کو چھڑا کر دوبارہ لیبیا بھجوا دیا ہے، کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ یرغمال کئے گئے جہاز میں عملے میں 6 پاکستانی بھی شامل ہیں جن میں کیپٹن مرزا نعمان بیگ، چیف آفیسر غفران مرغوب احمد، سیکنڈ آفیسر سید محمد مہدی شمسی، تھرڈ آفیسر سید آصف حسن، نیک زادہ اور محمد ارشاد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مارننگ گلوری نامی بحری جہاز شمالی کوریا میں رجسٹرڈ ہے جسے لیبیا سے باغیوں نے 2 لاکھ بیرل تیل کے ہمراہ اغوا کرلیا تھا، واقعے کے بعد شمالی کوریا نے جہاز سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا جس کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں تھا۔ واقعے پر لیبیا کی پارلیمنٹ نے اس وقت کے وزیر اعظم علی زیدانی کو برطرف کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں