پاک انگلینڈ سیریز ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا
ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ جاری ہوسکے گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور کراچی میں میچز دیکھنے کے خواہشمند آن لائن ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں، ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ جاری ہوسکے گا۔
فیملی ممبران کے لیے ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہر فرد کے الگ الگ شناختی کارڈ پر بکنگ کرواسکیں گے، بچوں کو ب فارم دکھانےپر پر ٹکٹ جاری کیا جائے گا جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت پرنٹیڈ ٹکٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹی20سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
واضح رہے کہ کراچی میں 4 میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے جبکہ سب سے سستا ٹکٹ 250 روپے کا ہوگا، اسی طرح لاہور میں تین میچوں کے ٹکٹ ںرخ 3 ہزار سے 500 روپے طے کیے گئے ہیں۔
پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لیے ٹکٹس بک می ڈاٹ پی کے ویب سائٹ پر بُک کروائے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز: معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کے امیدوار بن گئے
واضح رہے کہ پی سی بی نے کراچی میں شیڈول پہلے میچ کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔