پی ٹی آئی نے نیب قانون میں ترامیم کیخلاف درخواست دائر کردی

نیب ترامیم مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے کی گئیں، درخواست


ویب ڈیسک August 31, 2022
بے نامی دار کی تعریف تبدیل کرکے مقدمات کا سامنا کرنے والے ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا،درخواست میں موقف:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے خلاف ترمیمی درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی نیب ترامیم کے خلاف دائر ترمیمی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترامیم مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے کی گئیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیار صدر سے لیکر حکومت کے حوالے کر دیا گیا جس کا مقصد نیب چئیرمین پر اثر انداز ہونا ہے۔نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے ذریعے وائٹ کالر کرائمز کو ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا۔

درخواست کے مطابق ایسے وزراء، وزرااعظم، وزراء اعلیٰ اور پبلک آفس ہولڈرز جن کو سزائیں ہو چکیں نیب قانون سے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے بعد جعلی بنک اکاؤنٹس کے ملزمان بری ہو جائیں گے۔ بے نامی دار کی تعریف تبدیل کرکے ان ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا جن کو مقدمات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں