عمران خان کی دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست آئی جی پولیس کو نوٹس جاری

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیا جائے


ویب ڈیسک August 31, 2022
فوٹو : فائل

عدالت نے عمران خان کی دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی، ڈی آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی، ڈی آئی جی پولیس، مدعی مقدمہ مجسٹریٹ اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو 8 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |