کمار سنگاکارا کے بعد جے وردھنے کا بھی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے لطف اندوز ہوتا ہوں تاہم اب خود کو ٹی 20 فارمیٹ کے لئے زیادہ موزوں نہیں سمجھتا، جے وردھنے


ویب ڈیسک March 17, 2014
ٹی 20 کرکٹ بھرپور طریقے سے کھیلی اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران ہمیشہ اپنے اسکول کے دن یاد آتے تھے، ماہیلا جے وردھنے فوٹو: اے ایف پی/فائل

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان ماہیلا جے وردھنے نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے وردھنے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم اب وہ خود کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے زیادہ موزوں نہیں سمجھتے اس لئے وہ خود کو اس فارمیٹ کی کرکٹ سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بھرپور طریقے سے کھیلی اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران انہیں ہمیشہ اپنے اسکول کے دن یاد آتے تھے جب انہیں جارحانہ شاٹس کھیلنے کی پوری آزادی ہوتی تھی جس کا وہ بھرپور فائدہ اٹھاتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے مرد بحران کہلانے والے بلے باز کمار سنگاکارا نے بھی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں