انگلش کرکٹ بورڈ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کی اپیل کردی

قدرتی آفت سے پاکستان کو اب تک 4 بلین ڈالر تک کا نقصان ہوچکا ہے


ویب ڈیسک August 31, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) قدرتی آفت سے پاکستان کو اب تک 4 بلین ڈالر تک کا نقصان ہوچکا ہے

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کی اپیل کردی۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ہماری دلی ہمدردیاں سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

برطانوی بورڈ نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز: ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

ملک بھر میں سیلاب اور شدید بارشوں سے خیبر پختون خوا، بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔



دوسری جانب قدرتی آفت سے پاکستان کو اب تک 4 بلین ڈالر تک کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

قبل ازیں دونوں بورڈز نے کراچی میں شیڈول پہلے میچ کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |