بھارتی آل راؤنڈر نے نسیم شاہ کو ’’اچھا فاسٹ بولر‘‘ قرار دیدیا

ایسا نہیں کہ اگر نسیم شاہ انجری کا شکار نہ ہوتے تو بھارت میچ ہار جاتا، جڈیجا


ویب ڈیسک August 31, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ایسا نہیں کہ اگر نسیم شاہ انجری کا شکار نہ ہوتے تو بھارت میچ ہار جاتا، جڈیجا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے نوجوان پیسر نسیم شاہ کو ''اچھا فاسٹ بولر'' قرار دے دیا۔

بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ اگر نسیم شاہ انجری کا شکار نہ ہوتے تو بھارت میچ ہار جاتا لیکن ٹی20 فارمیٹ میں اختتامی اوورز کے دوران بالرز دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔

رویندرا جڈیجا نے کہا کہ نسیم شاہ ایک اچھے باؤلر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ انہیں کس چینل پر بال کرنی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ: سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ

ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف ڈیبیو کرنے والے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے دو بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی جبکہ وہ اپنے چوتھے اوور میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں بالنگ میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں جڈیجا نے کہا کہ نمبر 4 پر بیٹنگ آرڈر کو ترجیع دوں گا لیکن کسی بھی نمبر پر کھیلنے کیلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ بھارت نے اپنی ایشیا کپ 2022 مہم کا آغاز پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں رویندرا جڈیجا نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ساتھ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں