دہرا نظام انصاف نامنظور مریم نواز کا عمران خان توہین عدالت کیس پر ردعمل

عمران خان کو ڈھیل سے نواز شریف کیساتھ ناانصافیاں عیاں ہوگئیں، مریم نواز


ویب ڈیسک August 31, 2022
عمران خان کو ڈھیل سے نواز شریف کیساتھ ناانصافیاں عیاں ہوگئیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ترازو سیدھا نہیں ہو سکا، دہرا نظام انصاف نامنظور۔

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نا ہو نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونیوالی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔ ترازو سیدھا نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب غیرتسلی بخش قرار، دوبارہ جمع کرانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے جنھوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی، دوہرا نظام انصاف نامنظور۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے عبوری جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے کر انہیں شوکاز نوٹس کا دوبارہ جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع دے دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں