پسند کی شادی کیس ظہیر کی والدہ نور کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے تفتیشی افسر کو متاثرہ بچی کا ایم ایل او کرانے کا حکم دے دیا


کورٹ رپورٹر August 31, 2022
نور بی بی کے علاوہ دیگر 6 ملزمان کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے (فوٹو فائل)

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے کیس میں عدالت نے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد ظہیر کی والدہ سمیت 6 دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پسند کی شادی کرنے والی کمسن بچی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزمان نور بی بی سمیت 6 کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے چالان کی منظوری اور مدعی مقدمہ کی جانب سے ایم ایل او کرانے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی لڑکی کا شوہر ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار

عدالت نے تحریری حکم میں مفرور ملزمان نور بی بی سمیت 6 کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ چالان میں زیادتی شامل نہیں کی گئی۔ چالان میں سندھ چائلڈ ایسٹرن میرج ایکٹ، اغوا، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو متاثرہ بچی کا ایم ایل او کرانے کا حکم دیدیا۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے مزید کہا کہ تفتیشی افسر ایم ایل او کے لیے متاثرہ بچی کو پولیس سرجن کے روبرو پیش کرے اور اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں