آڈیو لیک میں نے کوئی غداری نہیں کی شوکت ترین
میرا واضح موقف ہے اور کسی انفرادی حیثیت کے لیے بات نہیں کی، سابق وزیر خزانہ
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ میں نے 22 کروڑ آبادی کی بات کی ہے لیکن کوئی غداری نہیں کی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آڈیو لیک پر سوال کے جواب میں کہا کہ میرا واضح موقف ہے اور کسی انفرادی حیثیت کے لیے بات نہیں کی بلکہ سب کی بات کی۔
شوکت ترین نے کہا کہ اگر یہ غداری ہے تو انہوں نے بھی آئی ایم ایف کاغذات پھاڑنے کی بات کی، انہوں نے بھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پھاڑ دیں گے اور ریورس کر دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے مہنگائی زیادہ ہوگی۔