مسلح افواج نے سیلاب متاثرین سے یکجہتی کیلیے یوم دفاع کی تقریب منسوخ کردی
مسلح افواج سیلاب میں پھنسے بھائیوں کی مدد کے کام کو جاری رکھیں گی، آئی ایس پی آر
مسلح افواج نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو یوم دفاع اور شہدا کے حوالے سے جی ایچ کیو میں تقریب میں انعقاد کیا گیا تھا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کو شرکت کرنا تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج سیلاب میں پھنسے بھائیوں کی مدد اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف و امداد کے کام کو جاری رکھے گی۔