چین کے دو خصوصی جہاز امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گئے
امدادی سامان میں کمبل، ادویات، خیمے اور کھانے پینے کی اشیاء شامل
چین کے دو خصوصی جہاز پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
چینی ایئر فورس کے مزید دو طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر دوپہر کو کراچی جناح ٹرمینل پر اترے، چین سے لایا گیا امدادی سامان پاک فوج اور وزارت خارجہ کے حکام نے وصول کیا۔
امدادی سامان میں کمبل، ادویات، خیمے اور کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔
چین سے امدادی اشیاء کے ہمراہ اترنے والے طیاروں کی تعداد 4 جبکہ ترکیہ سے آنے والے طیاروں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک سے مذید طیاروں کی آمد متوقع ہے۔
تین روز کے دوران ترکش اور چینی فضائیہ کے امدادی اشیاء کے ہمراہ لینڈ کرنے والے طیاروں کی تعداد 10 ہوگئی۔