بدترین مالی بحران کے شکار سری لنکا کا آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ طے پاگیا

اسٹاف لیول پر طے پانے والے اس معاہدے کی منظوری مالیاتی ادارے کا چیف ایکگزیکیٹو بورڈ دے گا

سری لنکا نے 3 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی ہے، فوٹو: فائل

شدید ترین معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا کے ساتھ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا تاہم ابھی اس کی منظوری مالیاتی ادارے کے ایگزیکیٹو بورڈ سے لینا ہوگی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی بحران کے شکار سری لنکا کو عالمی منڈی سے تیل، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے ڈالرز کی شدید قلت کا سامنا ہے جس پر آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر رکھی ہے۔

قرض کی فراہمی کے لیے سری لنکا کے حکام اور آئی ایم ایف کے اسٹاف کے درمیان اسٹاف لیول پر مذاکرات گزشتہ ہفتے سے جاری تھے اور اب فریقین نے ایک معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے۔


اس معاہدے سے متعلق دیگر تفصیلات سے میڈیا کو کل (جمعرات) کو آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسٹاف لیول کے اس معاہدے کی منظوری عالمی مالیاتی ادارے کا ایگزیکیٹو بورڈ سے گا جس کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ کی میٹنگ جلد طلب کی جائے گی۔

سری لنکا میں اس وقت پٹرول صرف اسپتالوں اور ہنگامی کاموں کے لیے دیا جا رہا ہے جب کہ شدید عوامی احتجاج کے باعث ایک حکومت گھر جا چکی ہے اور اس وقت نئی قیادت ملک کی حکمراں ہے۔

 
Load Next Story