نریندر مودی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا وزیراعظم

پاکستانی عوام انشاء اللہ قدرتی آفت کے منفی اثرات پرقابو پا لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف


ویب ڈیسک August 31, 2022
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرنے پر بھارتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 'بھارتی وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا'۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام انشاء اللہ قدرتی آفت کے منفی اثرات پرقابو پا لیں گے، اپنی زندگیوں اور معاشروں کی تعمیر نو کریں گے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف نے مشکل وقت میں ساتھ دینے اور یکجہتی کا اظہار کرنے پر برطانوی ، کینیڈین وزرائے اعظم اور امریکی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔




واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔


نریندر مودی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان میں جلد سب کچھ پر معمول پر آجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں