معاشرہ انتہائی کرپٹ ہوگیا ملک تبدیلی مانگ رہا ہے نواز شریف

متاثرہ فیکٹری کا دورہ،حکمرانوں کو وقت پر انتخابات کرانا پڑیںگے ، احمد رضامانیکا کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر بات چیت


Numainda Express September 14, 2012
متاثرہ فیکٹری کا دورہ،حکمرانوں کو وقت پر انتخابات کرانا پڑیںگے ، احمد رضامانیکا کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر بات چیت. فوٹو آئی این پی

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہوراورکراچی میں آگ لگنے کے واقعات میں درجنوں جانوں کاضیاع انتہائی قابل افسوس ہے۔

یقیناً ہمارا معاشرہ انتہائی کرپٹ ہوچکا ہے اورانتظامیہ بھی اسی لہر میں بہتی چلی جارہی ہے۔ کئی دہائیوں سے سرکاری محکموں کی اپنے کام سے کمٹمنٹ نظر نہیں آتی ۔ ملک تبدیلی مانگ رہا ہے۔ اس وقت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور جب تک ذمے دار منطقی انجام تک نہیں پہنچ جاتے کسی کو بری الذمے قرار نہیں دیا جاسکتا اور ذمے داروںکا تعین ہونا چاہیے۔جمعرات کو لاہور میں بند روڈ پر آگ سے متاثر ہونے والی جوتا ساز فیکٹری کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ایسے واقعات کی ذمے داری جہاں فیکٹری مالکان پر عائد ہوتی ہے وہیں سرکاری افسر بھی اس کے ذمے دارہیں۔

آگ لگنے کے واقعے کے بارے میں پنجاب حکومت سے پوچھ گچھ کروں گا۔کراچی میں ہونے والی ہلاکتیں حادثات کی تاریخ میں ایک بڑا واقعہ ہے ۔ ثنانیوز، آئی این پی اور آن لائن کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہاکہ ملک تنزلی کی طرف جارہا ہے اور ہر شعبے میں حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ملک میں ایسی تبدیلی کی ضرورت ہے کہ قانون کی عملداری صحیح ہو اور جب تک معاملہ اپنے منطقی انجام تک نہ پہنچے کوئی بھی بری الذمے نہ ہو ۔ دریں اثنا مسلم لیگ (ق ) کے سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا نے نوازشریف سے ملاقات میں ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں