سیاسی جماعتیں باہم جنگ میں مصروف مگر سودی نظام پر ایک ہیں سراج الحق

اشرافیہ سودی نظام مسلط رکھنا چاہتی ہے، ان حکومتوں کا ساتھ دینے والا سودی نظام کو تقویت دینے والا ہوگا


ویب ڈیسک September 01, 2022
حکومت سود سے متعلق اپیل واپس نہیں لیتی تو سپریم کورٹ اسے مسترد کر دے، سراج الحق (فوٹو فائل)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں جنگ کررہی ہیں مگر سودی نظام پر ایک ہے۔

راولپنڈی میں سودی نظام کے خلاف منعقدہ علما مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سود سے متعلق اپیل واپس نہیں لیتی تو سپریم کورٹ اسے مسترد کر دے، ورنہ ہم وزیراعظم ہاؤس اور سپریم کورٹ کے سامنے ڈیرے ڈال دیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فضائی دورے کررہے ہیں لیکن نیچے نہیں اتر رہے۔ باہر سے پیسہ پہنچنے پر سب ایم این ایز اور وزرا ہر بستی میں دکھائی دیں گے۔ 13 جماعتی اتحاد پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی یہ سب حکومت میں ہیں، یہ سب ایک دوسرے سے جنگ کررہے ہیں لیکن سودی نظام پر ایک ہیں۔انگریز کے نظام کے تسلسل کے لیے یہ جماعتیں متحد ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،پاکستان میں آئین کے تحت سود پر پابندی ہونی چاہیے۔ شرعی عدالت نے 2 مرتبہ سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیا لیکن اشرافیہ پھر بھی اسی سودی نظام کو مسلط رکھنا چاہتی ہے۔ ان حکومتوں کا ساتھ دینے والا سودی نظام کو تقویت دینے والا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں